چیچہ وطنی، کامسیٹس یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

جمعہ 19 اپریل 2019 19:27

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس کے 140 ذہین و قابل طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گے۔ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ سروس سنٹر میں ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت جبکہ مہمانِ اعزاز سماجی شخصیت چوہدری سلطان محمود تھے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے 140 انڈر گریجوایٹ پروگرامز کے طلباو طالبات کو پرائم منسٹر نیشنل لیپ ٹاپ سکیم (فیز فائیو) کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان نے آن لائن اندراج کے ذریعے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ سی یو آئی، ساہیوال کیمپس کے تقریباً ایک ہزار 277 طلبا و طالبات کو اب تک مختلف سکیموں کے تحت مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان لیپ ٹاپس سے مدد حاصل کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق کو بھی بہتر کرنا چاہئیے۔ مہمانِ اعزاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملکِ پاکستان کو نا صرف بنتے دیکھا ہے بلکہ قائدِ اعظم کے کئی جلسوں کی خود تیاریاں بھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل میں بھی بھرپور توانائیاں موجود ہیں کہ وہ اس ملک کو مزید ترقی کی جانب لے جائیں۔ انہوں نے نوجوان طالبا و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور عملی زندگی میں اپنے مستقبل کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں