2موٹر سائیکلوں میںٹکر، فٹ بال کے کھلاڑی سمیت3 افراد جاں بحق

جمعرات 29 جون 2017 22:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) دوموٹر سائیکلوں میں ٹکرسے فٹ بال کے کھلاڑی سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حادثہ 16،گیارہ ایل کے قریب رابطہ سڑک پرپیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیںجس کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوارفٹ بال کا 30سالہ کھلاڑی پائندہ خان پٹھان موقع پر ہی جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار 27سالہ نور محمداور24سالہ عامر حسین اور ان کے دوساتھی شدید زخمی ہوگئے جن میںنور محمد اور عامر حسین ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متوفی عامرحسین کی دائیں ٹانگ کٹ کر دور جاگری۔ٍ

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں