چیچہ وطنی،بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

جمعرات 29 جون 2017 22:10

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2017ء) بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق گاؤں 21،چودہ ایل میں محمد اشرف کا بیٹا پیڈسٹل فین کا سوئچ آن کرنے لگا تو اسے بجلی کاجھٹکا لگا جسے موقع پر موجود اس کاباپ اسے بچانے کیلئے آگے بڑھاتو اسے بھی بجلی کا شدید جھٹکالگا اور وہ بیہوش ہوگیا تاہم بیٹا دور جاگرا ،متوفی محمداشرف کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں