چیچہ وطنی ،جرائم پیشہ عناصر کے لیے معاشرے میںکوئی جگہ نہیں ، امجد جاوید کمبوہ

ہفتہ 8 جولائی 2017 19:51

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2017ء)جرائم پیشہ عناصر کے لیے معاشرے میںکوئی جگہ نہیں ،قانون شکنی اور جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں جکڑ دیا جائیگا، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، عوام کی جان ومال اور املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ پولیس دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،شرپسند عناصر کے عزائم خاک میں ملا کر ہی دم لیںگے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی امجد جاوید کمبوہ نے میاں عبدالغفاررحمانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہر محمد انورڈی ایس پی، اکبر گجرایس ایچ او، محمد عقیل راجپوت، محمد نعیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل بھر سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر خاص طورپر منشیات فروشوں جو نئی نسل کو تباہ کررہے ہیں ان کے گرد گھیر تنگ کردیا گیا اوربہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ عادی مجرمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ز کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔جرائم کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں