چیچہ وطنی، یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کل ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی

پیر 13 اگست 2018 19:36

چیچہ وطنی، یوم آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کل ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی
چیچہ وطنی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) یوم آزادی کے موقع پر ضلع ساہیوال میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ظفر علی سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میںآج صبح 8بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا -تقریب میں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،آ ر پی او شارق کمال ،ڈی پی او مبشر میکن کے علاوہ ڈویژنل وضلعی افسران شرکت کریں گے -تقریب میں پولیس ،ریسکیو 1122،جیل خانہ جات اور سول ڈیفنس کے دستے سلامی پیش کریں گے جبکہ مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات بھی ہونگے جن میں رسہ کشی ،کراٹے ،دوڑ اور دیگر مقابلہ جات شامل ہیں -اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبہ ٹیبلو پیش کریں گے اور ملی نغمے گائیں گے -14اگست کی رات کو ظفر علی سٹیڈیم میںشہداء کی یاد میں مشعلیں بھی روشن کی جائیں گی -

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں