چیچہ وطنی ،پاکستان کی71ویں جشن آزادی کی تقریب ملی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

لله

منگل 14 اگست 2018 22:00

چیچہ وطنی ،پاکستان کی71ویں جشن آزادی کی تقریب ملی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی
چیچہ وطنی۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کی71ویںجشن آزادی کی مرکزی پروقارخصوصی تقریب قومی جذبے ،ملی جوش وخروش کے ساتھ شیخ ظفر علی سٹیڈیم میںمنائی گئی جس میں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر فرح مسعود، ریجنل پولیس آفیسرساہیوال شارق کمال صدیقی ،ڈپٹی کمشنرساہیوال زمان وٹو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن،ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال سجاد حسین گجر،پاکستان آرمی افسران اور سیاسی، مذہبی،ممبران پریس کلب اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی،یکجہتی،استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔اس کے بعدپرچم کشائی ہوئی قومی ترانہ گایا گیا اور پولیس ،ریسکیو1122 اور سول ڈیفنس کے چاک چابند دستوںنے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول و کالجز کے اساتذہ اور بچوں نے مختلف ملی نغمے، ٹیبلوز اور مختلف کھیل پیش کئے۔

اس موقع پر تمام معزز مہماناں گرامی نے اہل وطن کو 71یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہایوم جشن آزادی عہدکا دن ہے اس دن ہمیںفیصلہ کرنا ہے ہم وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔ اللہ پاک نے قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم جدو جہد اور ہمارے آبائواجداد کی قربانیوں شہادتوںکے صلہ میںعظیم اسلامی مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمیں عطا کیا ہم سب نے مل کرپاک وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

تقریب کے اختتام کے فورا بعدریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے پولیس لائنز ساہیوال میں کوارٹر گارد پریادگارپولیس شہدا پر پھول چڑھائے اور پودے لگاکر سرسبزو شاداب پاکستان مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔یوم آزادی کے حوالہ سے پولیس لائن سے فلیگ مارچ کا آغاز کیاگیاجو شہرکی مختلف شہراہوں سے ہوتاہوا پولیس لائن میں اختتام پذیرہوا۔شام 4بجے پولیس لائن میں کبڈی کااہتمام کیاگیا ۔جس میں پولیس فورس ساہیوال اوراوکاڑہ کی کبڈی ٹیموںنے حصہ لیا۔جیتنے والی ٹیم کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرغلام مبشر میکن صاحب نے انعامات دئیے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں