چیچہ وطنی، تین مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا

بدھ 20 مارچ 2019 18:45

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) تین مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار سے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا۔

(جاری ہے)

غفور ٹائون کے رہائشی محمد ندیم نے رپورٹ درج کرائی کہ میں بازار سے گھر واپس آ رہا تھا کہ الائیڈ سکول فیصل کالونی کے قریب تین مسلح ڈاکوئوں نے مجھے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سائیکل نمبریSLK6063 ، موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں