چیچہ وطنی، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 20 مارچ 2019 18:45

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 24/14-L کی رہائشی طاہرہ بی بی زوجہ تنویر نے رپورٹ درج کرائی کہ میرے 18 سالہ بیٹے عثمان عرف شانی کو ہمارے ہی گائوں کے عثمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے بلا یا اور کھیتوں میں لیجا کر گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں