ریونیو افسرانسرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کریں،کمشنر ساہیوال

اتوار 21 اپریل 2019 13:15

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے ریونیو افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری واجبات کی وصولی کو تیز کریں اور حکومت کے مقررہ کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کریں ،ریونیو عدالتوں میں مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے بھی ریونیو افسران باقاعدگی سے کورٹ ورک کریں اور کوئی مقدمہ ایک سال سے زیادہ زیر التواء نہ ہو -انہو ںنے یہ ہدایات اپنے دفتر میں ریونیو افسران کی ماہانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سرکاری واجبات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے علاوہ تینوں اضلاع کے ایڈیشنل کمشنرز ریونیو اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی -اجلس میں بتایا کہ بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ساہیوال ڈویژن کے لئے واجبات کی وصولی کا ہدف 4ارب 39کروڑ80لاکھ روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 31مارچ تک 2ارب 54کروڑ27لاکھ روپے وصول کیا جا چکا ہے جو کل ہدف کا 58فیصد جبکہ ماہانہ اہداف کا 77فیصد ہے -ان میں زرعی انکم ٹیکس کے ہدف 21کروڑ کے مقابلے میں وصولی 8کروڑ 95لاکھ ،آبیانہ کے ہدف 9کروڑ45لاکھ کے مقابلے میں 6کروڑ4لاکھ ،انتقال فیس کے ہدف ایک ارب 29کروڑ29لاکھ روپے کے مقابلے میں 74کروڑ 62لاکھ اور سٹیمپ ڈیوٹی رجسٹریشن فیس کے ہدف 2ارب 80کروڑ روپے کے بدلے 31مارچ تک ایک ارب 64کروڑ30لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں -کمشنر عارف انور بلوچ نے ریونیو افسران کو بقایا وصولیوں پر بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی -انہوں نے مختلف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو بھی جلد نمٹانے کی خصوصی ہدایت کی تا کہ عوام کو انصاف مل سکے اور ان کے زمینوں سے متعلق تنازعات جلد حل ہوں -انہوں نے ریونیو مقدمات کو ایک سال سے زائد زیر التواء ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا -اراضی ریکارڈ سنٹر پر عوام کو در پیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جسے حل کرنے کے لئے کمشنر عارف انور بلوچ نے یقین دہانی کرائی -

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں