چیچہ وطنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ساہیوال کا حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

بدھ 12 جون 2019 15:10

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر محمدساہیوال زمان وٹو کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ساہیوال فاروق اکمل نے حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،وہ مختلف واڈرز میں گئے اور وہا ں مریضوں سے فردا فردا ملاقات کی۔انہوں نے ڈیوٹی ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی اور مریضوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طبی عملے کوہدایت کی کہ وہ اپنی پوری توجہ اور ایمانداری سے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور وسائل کا بہترین استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف دیں۔تفصیلات کے مطابق فاروق اکمل کا یہ اچانک دورہ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی انتظامی افسران کو سونپی گی ڈیوٹی کے مطابق جس میں وہ بغیر بتائے اچانک سرکاری ہسپتال اور گورمنٹ آفسز کے دورے کرکیوہا ں مریضوں اور سائلین سے فردا فردا ملاقات کریں اوران سے سہولیات کے بارے میں دریافت کریں تاکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے ویڑن کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت اور سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال عمل میں لایا جا سکے اور عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں