علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ٹیوٹرز کی تعیناتی کا عمل مکمل

جمعہ 14 جون 2019 19:22

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2019سمسٹر کے لئے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ریجن کی تمام تحصیلوں میں ٹیوٹرز بریفنگ شیڈول کی گئی ہیں -یہ بات ریجنل ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق مرد اور خواتین ٹیوٹرز کی عارف والا اور پاکپتن میں میٹنگ 15جون بروز ہفتہ بالترتیب گورنمنٹ ہائی سکول بوائز این بلاک اور گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول فار بوائز، دیپالپور میٹنگ 16جون بروز اتوار گورنمنٹ بوائز کالج،اوکاڑہ میٹنگ 17جون بروز پیر گورنمنٹ ایم سی جونیئر ماڈل ہائی سکول ،رینالہ خورد میٹنگ 18جون بروز منگل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فار بوائز جبکہ ساہیوال کے لئے مرد اورخواتین ٹیوٹرز کی میٹنگز 19جون بروز بدھ صبح 10بجے گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول نمبر 1میں منعقد ہو نگی -چوہدری ذوالفقار علی نے بتایا کہ ان میٹنگز میں تمام ٹیوٹرز کی شرکت لازمی ہے تا کہ انہیں مکمل بریفنگ دی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں