ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور این اوسی میں آسانی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ،صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان احمدلنگڑیال

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان احمدلنگڑیال نے کہاہے کہ حکومت عوام کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن اور این اوسی کے حصول میں آسانی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ شہریوں کیلئے عصرحاضر کی جدید سہولیات سے آراستہ ہاؤسنگ سکیم کسی نعمت سے کم نہیںجہاں تمام عمر کے افرادکیلئے ضروریات زندگی کی اشیا کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولیات بھی موجود ہیں۔

بچوں کیلئے منی چڑیا گھر کا قیام بھی اچھی کاوش ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہاراتوار کے روز یہاں بائی پاس روڈ پرنجی ہاؤسنگ سکیم کے منی چڑیا گھرورمارکیٹنگ دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جنرل مینجرپاسکوپاکستان میجرمظاہراقبال،سابق ڈی جی اینٹی کرپشن میجرزبیرلطیف باجوہ،میجرسیدعلی جلیل اصغر،میجرسعیدراجپوت،ڈپٹی کمشنرساہیوال محمدزمان وٹو،سابق وفاقی وزیرچوہدری نوریز شکور،صدرچیمبرآف کامرس شیخ فیصل اکرام،صحافیوں ،سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہاؤسنگ سکیم کے اونر بیرسٹرعلی اشرف مغل نے کہا ہمارامقصد یہاں کے شہریوں کو ایک جدیدلائف سٹائل مہیاکرنا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔شہری مکمل اعتمادکے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ،الحمداللہ ہماراہاؤسنگ پراجیکٹ گورنمنٹ سے منطورشدہ ہے۔صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال نے ہاؤسنگ پراجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ ساہیوال میں ایک نیاہسپتال اوریونیورسٹی قائم کی جائیگی جس سے ڈویژن کے 70لاکھ سے زائد شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں