ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کا تھانہ سول لائن، تھانہ فتح شیر کا معائنہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا کا تھانہ سول لائن اور تھانہ فتح شیر کا معائنہ کیا،ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے تھانہ کا ریکارڈ ، فرنٹ ڈیسک کی کار کر دگی اور دیگر امور کی انسپکشن کے علاوہ حوالات میں بند قیدیوں سے بات چیت کی اور تھانہ میں آ نے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے تھانہ کے تفتیشی آفیسران کی کار کر دگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جا ئے ۔عوام الناس سے رویہ مثالی ہو نا چاہیے ۔پولیس کا فرض ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرے ۔لہذا فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کر نے والوں سے سختی سے پیش آیا جا ئے گا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں