ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں،کمشنر ساہیوال

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں جس کی ایک ایک پائی دیانتداری سے استعمال کی جانی چاہیے تا کہ ان منصوبوں کے ثمرات طویل عرصے تک عوام کو پہنچیںصوبائی حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کااجراء تیز کر دیا ہے جں کو بروقت خرچ کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی استعداد کار میں بھی اضافہ کریں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قاری انیس الرحمن سمیت متعلقہ محکموں کے ڈویڑنل و ضلعی افسران نے شرکت کی کمشنر نے تمام منصوبوں کا انفرادی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنڈز کے استعمال میں تیز ی لائی جائے اور جو منصوبے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں یا جنہیں فنڈز نہیں ملے ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں تا کہ انہیں بر وقت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے بعض سکیموں میں ضروری کام زیر التوا رکھنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی سہولیات کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں ضروری عمارات کی تعمیر پہلے کی جائے رہائشی کوارٹرز بعد میں بنائے جائیںکمشنر ندیم الرحمن نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے اضافی بلاک کی تعمیر میں غیر ضروری طوالت پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانڈری کی تعمیر 15دسمبر اور ایمرجنسی کی تعمیر 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی کمشنر نے قائد اعظم سٹیڈیم کو بہترین تعمیر کرنے اور گراؤنڈکی اچھی نگہداشت پر خوشی کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں