گورنمنٹ امامیہ کالج کے شعبہ بیالوجی اور کیمسٹری کی مشترکہ سائنسی نمائش کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) گورنمنٹ امامیہ کالج میں سائنسی نمائش کا انعقاد ،طلبہ کی کثیر تعداد نے اپنے ریسرچ ماڈلز کی نمائش کی مہمان خصوصی ضلعی چیئر مین شکایت کمیٹی شیخ محمد چوہان نے کی ،بہتری صلاحیتوں پر طلبہ کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ امامیہ کالج کے شعبہ بیالوجی اور کیمسٹری نے مشترکہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیاجس میں دونوں شعبوں کے طلبہ نے اپنے اپنے ماڈلز رکھے تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی شکایت کمیٹی کے چیئر مین شیخ محمد چوہان تھے جبکہ پرنسپل پروفیسر محمد شہزاد رفیق اور ساہیوال بورڈ کے سابق کنٹرولر قاضی عبدالناصر بھی ان کے ہمراہ تھے مہمان خصوصی نے نمائش میں گہری دلچسپی لی اور طلبہ کے ماڈلز کو سراہا انہوں نے اساتذہ پروفیسر شمس الزمان ،پروفیسر محمد علی اور پروفیسر محمد زوہیب کی کاوشوں کو سراہا اور اسے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے نہایت ضروری قرار دیا انہوں نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج کی نصابی اور ہم نصابی کامیابیوں پر پرنسپل محمد شہزاد رفیق کو مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں