حکومت گندم خریدار ی کے لئے کسانوں کو پورا معاوضہ ادا کر رہی ہے،عبدالعلیم خان

ہفتہ 16 مئی 2020 19:58

حکومت گندم خریدار ی کے لئے کسانوں کو پورا معاوضہ ادا کر رہی ہے،عبدالعلیم خان
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گندم خریدار ی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کسانوں کو پورا معاوضہ ادا کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں موقع پر ہی تمام عمل مکمل کیا جاتا ہے تا کہ چھوٹے کسانوں کو فوری معاوضہ مل سکے گندم کی ذخیرہ اندوزی ایک قومی جرم ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے یہ بات جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پر مختلف خریداری مراکز کے معائنے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز صوبے میں آٹے کی مصنوعی قلت اور گرانی کا باعث بنتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا عوام کو سارا سال سستا آٹا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ اب تک ضلع ملتان سے 20ہزار من ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لی گئی ہے جبکہ اسی طر ح ضلع ڈیرہ غازی سے 10ہزار من ،بہاولنگر سے 3ہزار من اور لیہ سے 2ہزار من گندم قبضے میں لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یہ کارروائیاں گندم کا خریداری ہدف پورا ہونے تک جاری رہے گی۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں