چیچہ وطنی، ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والی مارکیٹوں اور دوکانوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینے کی ہدایت

جمعرات 4 جون 2020 16:55

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے تاجروں اور شہریوں کی طرف سے مرتب کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو مکمل عملدر آمد کے لئے سختہدایات جاری کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ تمام مارکیٹوں،پبلک ٹرانسپورٹ اور دوسری ضروری جگہوں پر صوبائی حکومت کے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے اور خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان کے دفتر سے جاری ایک حکم نامے پر ان ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والی مارکیٹوں اور دوکانوں کے خلاف بھی ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینے اور انہیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ پہلی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر تاجر نمایاں جگہ پر بینر آویزاں کرے کہ بغیر ماسک کوئی شخص دوکان میں داخل نہیں ہو سکتا۔ کمشنر محمد احسن وحید نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی ایس او پیز پر عملدر آمد نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تینوں اضلاع کے سیکرٹری آرٹی ایز کو مکمل عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں