چیچہ وطنی،کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے مارکیٹوں اور بس اڈوں پر کارروائی کا آغاز کر دیاگیا

جمعرات 4 جون 2020 16:55

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے مارکیٹوں اور بس اڈوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے انہوں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور احکامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے دوکانداروں کو سخت وارننگ دی کہ تمام ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرایا جائے ورنہ دوکان یا مارکیٹ سیل کر دی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے پٹرول پمپس، بس اڈوں اور ویگن سٹینڈز کا بھی دورہ کیا اور پٹرول کی قلت اور زائد کرائے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے مسافروں سے زائدلیا گیا کرایا واپس کروایا۔ انہوں نے مینجرز کو ہدایت کی کہ تمام احکامات پر مکمل عملدر آمد کیا جائے اور کرائے نامے سے زائد وصولی کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں