چیچہ وطنی، پاکستان کی کرپٹ سیاسی جماعتوں کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا، وزیر زراعت نعمان لنگڑیال

اتوار 9 اگست 2020 16:40

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کا جنازہ نکال دیا اور پاکستان کی کرپٹ سیاسی جماعتوں کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا۔ گزشتہ روز میڈیا کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی کے ساتھ ہیں اور میرے قائد وزیر اعظم عمران خان ملک کومعاشی ، دفاعی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت نے کہا کہ انسان کی قیمت کا اندازہ اس کی احساس ذمہ داری سے لگایا جاتا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکی خزانے کو لوٹا، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور قوم کا سکون برباد کیا جس کے لیے پاکستان کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے ۔ وزیر زراعت نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے اور 22 کروڑ عوام وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہتی ہے، اپوزیشن کچھ بھی کہے وزیر اعظم عمران خان 2023 میں بھی پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں