تھانہ شاہکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

منشیات فروش گرفتار 2 کلو سے زائد چرس برآمد،منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 10 اپریل 2021 13:06

تھانہ شاہکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالوھاب اعوان) چیچہ وطنی اے ایس پی سلمان ظفر کی سربراہی میں ایس ایچ او شاہکوٹ مہر نوریز عباس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمران عرف مانی نامی منشیات فروش کو چرس بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 2 کلو 2 سو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں