چیچہ وطنی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 اپریل 2021 11:55

چیچہ وطنی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،ملک عبدالواھاب اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ شاہکوٹ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر نوریز عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے دوہرے قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے میں ملوث 7سال مفرور اشتہاری مجرم جاوید عرف جیدی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جس پر سیاسی و سماجی لوگوں نے ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سب انسپکٹر نوریز عباس کی اس کاروائی کو سراہا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں