yچیچہ وطنی،ماں باپ کا اکلوتا بیٹا فیصل آباد میں بیمانہ قتل

اتوار 19 ستمبر 2021 21:45

+ چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) ماں باپ کا اکلوتا بیٹا فیصل آباد میں بیمانہ قتل کردیا گیا ۔چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 51 بارہ ایل کارہائشی محسن ابرار تھانہ د*فیکٹری ایریا کی حدود خالد آباد مخدوم روڈ گلی نمبر 10کے عثمان گجر کے گودام چنچل والا جھنگ گودام میں ملازمت کرتا تھا۔ مقتول رات کو گودام کے باہر سو رہا تھا تو عثمان گجر ولد خالد گجر نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقتول کو گاڑی میں اٴْٹھا کر عثمان گجر کے ڈیرے پر لے گئے۔

وہاں مقتول پے تشدد کرتے رہے مقتول تشدد کی وجہ سے بہوش ہو گیا بعدازاں مقتول کے جسم پرگرم پانی اور تیزاب ڈالتے رہے جب مقتول زندگی کی بازی ہار گیاتو لاش کو ایک کمرے میں بند کر دیا مقتول کی لاش تین دن بعد کمرے سے ملی مگر ابھی تک کن وجوہات کی بنا پر قتل کردیا گیا پتہ نہ چل سکا جبکہ ایف آئی آر بجرم 302,365,147,149 کے تحت ایف آئی آر نمبر 1001/21 تھانہ فیکٹری ایریا درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے مقتول کے ورثائ کا کہنا ہے مقتول اکیلا ہی گھر کا کفیل تھا جس کی تنخواہ سے بامشکل گھر کا نظام چلارہے تھے۔ دوسری طرف پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی اور ملزمان کو پکڑنے میں پوری طرح ناکام ہے۔ ورثا نے آئی جی پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے واقعہ کا فل فور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں