چیچہ وطنی، تین ڈاکو بیوپاری سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

منگل 21 فروری 2017 19:53

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) تین ڈاکو بیوپاری سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق نواحی گائوں 39/12-Lکا رہائشی عبدالرزاق بینک سے دو لاکھ روپے کی نقدی لیکر اپنے موٹر سائیکل پر واپس گھر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوئوں نے تعاقب کرنے کے بعد اسے روک لیااور اسلحہ کے زور پر نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں