چیچہ وطنی میں ریٹائرڈ اے ایس آئی پیشی پر جاتے ہوئے مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

بدھ 5 جولائی 2017 12:49

چیچہ وطنی میں ریٹائرڈ اے ایس آئی پیشی پر جاتے ہوئے مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اقبال نگر میں پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کا ریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کی صبح مقتول جہانگیرکاٹھیہ اپنے سا تھی ذوالفقار کاٹھیہ کے ہمراہ تاریخ پیشی پر ملتان جارہا تھا کہ گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزمان ظہیر کاٹھیہ ،ناصر اوراظہر وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے ریٹائرڈ اے ایس آئی جہانگیر کاٹھیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ذوالفقار شدیدزخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا،گیا، ملزمان فرار ہوگئے ۔پو لیس کی طرف سے کا رروائی جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں