مسافر بس کی ٹکرسے فاریسٹ گارڈ جاں بحق

جمعرات 13 جولائی 2017 16:59

مسافر بس کی ٹکرسے فاریسٹ گارڈ جاں بحق
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے فاریسٹ گارڈ جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق محکمہ فاریسٹ کاگارڈ محمد عارف موٹر سائیکل پر گاؤں112،بارہ ایل جارہا تھا کہ بائی پاس روڈ پر ملتان سے آنیوالی نجی کمپنی کی بس نے اسکی موٹر سائیکل کو بری طرح کچل دیا جس سے محمد عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بس ڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس نے بس قبضہ میں لیکر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں