چیچہ وطنی، ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق،ا یک شدید زخمی

جمعہ 11 جنوری 2019 16:49

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) قومی شاہراہ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اورا یک شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق انصار کالونی میاں چنوں کا رہائشی محمد ذیشان ولد مقصود اپنے ساتھی محمد شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کوٹلہ ادیب شہید چیچہ وطنی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے انکی موٹر سائیکل کو بری طرح روند ڈالاجس سے محمد ذیشان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ محمد شاہ شدید زخمی ہو گیا، جسے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں