چیچہ وطنی ۔ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

جمعہ 17 مئی 2019 16:34

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) چیچہ وطنی کے نجی کلینک میں آپریشن کے دوران ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی، لواحقین کا احتجاج ،ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ، پولیس کے مطابق گاؤں18،گیارہ ایل کے رہائشی محنت کش محمد اختر کی بیوی حفیظاں بی بی کوپیٹ درد اور قے کی شکایت کے باعث گھی ملز روڈ پر واقع نجی ہسپتال لایا گیا تھا ،دوران آپریشن 30سال کی مریضہ دم توڑ گئی،ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے فرار ہوگیا،لواحقین نے کلینک کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے نعش تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے، مرنیوالی خاتون تین بچوں کی ماں تھی، نجی ہسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے مریضہ کا انتقال ہوا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراظہر نقوی نے معاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں