چیچہ وطنی میں ڈاکوؤں نے آسٹریلیا سے آئے ہوئے شہری کوزخمی کرکے ملکی اور غیرملکی کرنسی لوٹ لی

جمعرات 13 جون 2019 15:37

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) چیچہ وطنی میں ڈاکوؤں نے آسٹریلیا سے آئے ہوئے شہری کوزخمی کرکے ملکی اور غیرملکی کرنسی لوٹ لی ،ملزم بھرے بازار میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق آسٹریلیا سے آیا ہوا شہری رانا زاہد شاپنگ کیلئے جامع مسجد بازار آیا تو موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے اچانک اسلحہ تان کر اسکی کار روک لی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے متاثرہ شخص دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا،ڈاکوکار میں موجود دو ہزار امریکن ڈالر اور ساڑھے چار لاکھ کی پاکستانی کرنسی لوٹ کر بھرے بازار میں فرارہوگئے ،زخمی شخص کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے ڈکیتی کا سراغ لگانے کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں