چیچہ وطنی، دو افراد نے لفٹ نہ دینے پرموٹرسائیکل سوار کواسی کے پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

پیر 22 مئی 2017 23:39

چیچہ وطنی، دو افراد نے لفٹ نہ دینے پرموٹرسائیکل سوار کواسی کے پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) دو افراد نے لفٹ نہ دینے پرموٹرسائیکل سوار کواسی کے پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،پولیس کے مطابق گاؤں8،چودہ ایل کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی محمداصغر موٹر سائیکل پر میاں چنوں کے گاؤں105،پندرہ ایل ونجاری جارہا تھا کہ راستہ میں دو ملزموں نے اسے روک کرکسووال تک لفٹ دینے کو کہااور انکا ر پر ملزموں نے موٹر سائیکل سوار کا ہی پستول چھین کر فائرنگ کردی جس سے محمد اصغر زخمی ہوگیا،ملزمان پستول سمیت فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں