چیچہ وطنی ، دو موٹر سائیکل سوارمیڈیکل سٹور سے 35ہزار روپے کی نقدی چرا کر لے گئے

پیر 22 مئی 2017 23:33

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)دو موٹر سائیکل سوارمیڈیکل سٹور سے 35ہزار روپے کی نقدی چرا کر لے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ مال منڈی روڈ پر واقع النور میڈیکل سٹور پر سوموار کی صبح 9بجے دو موٹر سائیکل نوجوان دوائی خریدنے کے بہانے داخل ہوئے اور سٹور کے مالک سے نظر بچا کر کائونٹر میں سے 35ہزار روپے کی نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیںمذکورہ موٹر سائیکل سواراویس میڈیکل سٹور پر بھی واردات کی غرض سے داخل ہوئے تھے لیکن حالات ساز گار نہ دیکھ کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس تھانہ سٹی نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش شروع کر دی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں