چیچہ وطنی، پٹواری کے دفتر میں آگ لگنے سے زمین کا قیمتی ریکارڈ جل گیا

پیر 22 مئی 2017 23:33

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) پٹواری کے دفتر میں آگ لگنے سے زمین کا قیمتی ریکارڈ جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 39/12-Lکے حلقہ کے پٹواری ریاض نے بلاک نمبر12میں اپنا دفتر بنا رکھا ہے جہاں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے زمین کے ریکارڈ کے رجسٹر جل گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم پٹواری کے مطابق آگ پر بروقت قابوپاکر 80فیصد ریکارڈ جلنے سے بچا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں