اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی، محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کیخلاف احتجاجاً پیٹرول چھڑک کر ..

چیچہ وطنی، محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کیخلاف احتجاجاً پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء) انصاف نہ ملنے پر محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کے خلاف پانچ روز قبل احتجاجاً پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

(خبر جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بلاک ،15 چیچہ وطنی کے رہائشی 65سالہ مرزا شریف نے پانچ روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال کے خلاف انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کردفتر کے احاطہ میں احتجاجاً پیٹرول چھڑک کر خودکو آگ لگا لی تھی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا تھا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔جسے سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں