چیچہ وطنی، نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب کرجاںبحق ، نعش نکال لی گئی

جمعرات مئی 19:53

چیچہ وطنی، نہر میں نہاتے نوجوان ڈوب کرجاںبحق ، نعش نکال لی گئی
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2017ء)نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاںبحق ہوگیا،ریسکیوآپریشن کے بعد متوفی کی نعش نکال لی گئی،ریسکیوکے مطابق گاؤں 107،بارہ ایل کے رہائشی فقیر حسین کا15سالہ بیٹاغلام عباس دوستوں کے ہمراہ 49،بارہ ایل پل کے قریب نہر میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہوگیا، ایک گھنٹے کے ریسکیوآپریشن کے بعد متوفی کی نعش پانی سے نکال لی گئی، متوفی کی نعش گھر پہنچنے پرکہرام برپا ہوگیا، اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی۔

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments