چیچہ وطنی،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ، دو افراد جاںبحق

ہفتہ مئی 21:47

چیچہ وطنی،تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی ، دو افراد جاںبحق
ؔچیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2017ء) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی جس سے دو افراد جان کی باز ی ہا ر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی 35سالہ علی رضا ولد محمد جمیل اپنے ساتھی37سالہ افتخار ولد عبدالرزاق سکنہ وہاڑی کے ہمراہ کار نمبریVRG-11 میکر XLIپر وہاڑی سے لاہور جا رہے تھے کہ بورے والا روڈ پر ان کی کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں پہنچا دیں جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالہ کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments