رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ملک ندیم کامران

ہفتہ 3 جون 2017 16:26

رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ملک ندیم کامران
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2017ء)صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،نیکی اور خدمت کے اس عمل میں غفلت روا رکھنے والے افسران اور عملے کو سخت ترین نتائج کیلئے تیار رہنا چاہیے ،یہ ہدایت صو بائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی ملک ندیم کامران نے ہفتہ کو ساہیوال میں صوبے کے تمام کمشنرز و سیکرٹریز کے ساتھ ویڈیو لنک پر منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،واضح رہے کہ صوبائی وزیر کو پنجاب کے رمضان بازاروں کے انچارج مقرر ہوئے ہیں وہ اسی سلسلے میں منعقدہ رمضان بازاروں کا جائزہ لے رہے تھے،اجلاس میں خفیہ اجنسیوں کی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے حکم دیا کہ تمام ضروری اشیاء خوردونوش کی با آسانی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولتیں بشمول ہوا دار ماحول اور نزدیک بیت الخلاء مہیا کئے جائیں، اسی طرح سکیورٹی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور خریداروں کی شکایات کے بر وقت ازالے کو بھی یقینی بنایا جائے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں