احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پرہوٹل مالکان کیخلاف مقدمات درج

منگل 6 جون 2017 23:22

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2017ء) رمضان المبارک کا احترام نہ کرنیوالے ہوٹل مالکان کو جرمانہ عائد،تین کیخلاف مقدمات بھی درج کروا دئیے گئے،پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی عامر نذیر کھچی نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3، ہوٹل مالکان پر 14500 روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ تین کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں