پائیدار ترقی کے اہداف بارے پروگرام کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 10 جون 2017 16:59

پائیدار ترقی کے اہداف بارے پروگرام کے حوالے سے اجلاس
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء)وزیر اعظم گلوبل ایس ڈی جیز پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہفتہ کوان کے دفتر کمیٹی روم میں منعقد ہوا ،ایم این اے چوہدری ریاض الحق ،چوہدری منیر ازہر اور ایم پی اے جاوید علائوالدین ساجد سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے نمائندگان اور تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی،مذکورہ پروگرام کے پہلے مرحلے پر 2250ملین روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے جن میں سے ابتک235ملین روپے خرچ کئے جا چکے ہیں -یہ رقم قومی اسمبلی کے 12اور صوبائی اسمبلی کے 21حلقوں میں چھوٹے بڑے بے شمار منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے ،واضح رہے کہ ایس ڈی جیز فیز ون کے ترقیاتی منصوبوں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 609،ہائی ویز کے 112،محکمہ تعمیرات کے 120اور میپکو و لیسکو کے 312منصوبے شامل ہیں ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس نے مختلف اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے اجلاس کو ہر محکمے کی الگ الگ صورتحال سے مجموعی طور پر متعلقہ محکموں کے ڈویژنل افسران نے تفصیلی صورتحال سے آگاہ کیا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف مقرر کرنے کے لئے فاضل اراکین پارلیمنٹ کو منصوبوں کی تفصیلات جلد از جلد متعلقہ محکموں فراہم کرنے کے لئے کہا گیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں