طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ادارہ جدید خطوط پر کام کر رہا ہے، کمشنر

بدھ 14 جون 2017 17:15

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)ڈویژنل کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ طلبہ کی غیر معمولی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ادارہ جدید سائنسی خطوط پر کام کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ،وہ بدھ کو تعلیمی بورڈ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ،اجلاس میں طریقہ امتحان کو جدید اور شفاف اصولوں پر جاری رکھنے اور ممتحن حضرات کی تربیت و آگہی کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، جنہیں عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے با وقار طرز زندگی کی دولت سے مالا مال کرنا چاہتے ہیں ،اس موقع پر کنٹرولر طاہر جعفری ،سیکرٹری ثاقب جاوید اور دیگر افسران موجود تھے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں