چیچہ وطنی،تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کوٹکر، 2خواتین سمیت3 افراد جاں بحق

پیر 19 جون 2017 17:55

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2017ء) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشا کوٹکر سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق گاؤں186نائن ایل سے موٹر سائیکل رکشہ سواریاں لیکر شہرجارہا تھا کہ نائی والا بائی پاس کے قریب ملتان کی جانب سے آنیوالی تیزرفتارکارنے اسے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں رکشاڈرائیورمحمد اکمل،48سالہ حمیداں بی بی اور45سالہ سرور بی بی موقع پرہی جاں بحق جبکہ شمشادبانو،کنیز فاطمہ ،بشریٰ اور تین بچے 5سالہ محمدزمان،7سالہ رحمٰن اور8سالہ سمیرا زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،کار ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں