اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی، موٹر سائیکل رکشا اور کار میں تصادم سے 2خواتین سمیت 3افراد ..

چیچہ وطنی، موٹر سائیکل رکشا اور کار میں تصادم سے 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2017ء) قومی شاہراہ پر کار کی موٹر سائیکل رکشا کوٹکر سے دوخواتین سمیت تین افراد جاں بحق اورتین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل رکشاگاؤں186،نائن ایل سے سواریاں لیکر شہرجارہا تھا کہ نائی والا بائی پاس کے قریب ملتان کی جانب سے آنیوالی کارنے اسے ٹکرماردی،حادثہ کے نتیجہ میں رکشاڈرائیورمحمد اکمل،48سالہ حمیداں بی بی اور45سالہ سروری موقع پرہی جاں بحق جبکہ شمشادبانو،کنیز فاطمہ ،بشریٰ اور تین بچے 5سالہ محمدزمان،7سالہ رحمٰن اور8سالہ سمیرا زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،کار ڈرائیورجائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں