چیچہ وطنی، مزدور بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

جمعرات 22 جون 2017 19:38

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) کھیت مزدور بجلی کی مین لائن سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 44/12-Lکا رہائشی محنت کش عاشق علی کھیتوں میںکام کے لیے جا رہا تھا کہ اس کا پائوں بجلی کی ٹوٹی ہوئی مین لائن پر آ گیا جس سے کرنٹ لگنے پر وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ورثاء اور اہل دیہہ نے حادثہ کو واپڈا کی نااہلی قرار دیا ۔ جبکہ ایگزیکٹیو انجینئر واپڈا راشد مقبول نے متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ مشتاق کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں