چیچہ وطنی،پولیس نے جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،ناجائز اسلحہ بردار شخص گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 19:38

چیچہ وطنی،پولیس نے جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،ناجائز اسلحہ بردار شخص گرفتار
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) پولیس نے جعلی چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ناجائز اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقپولیس تھانہ سٹی نے محمد سعید کو پنجاب بنک کا بوگس چیک مالیت آٹھ لاکھ روپے دینے پر شعیب رضا کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔ جب چیک کیش کرایا گیا تو بوگس ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہوسکا۔ جبکہ پولیس تھانہ اوکانوالہ نے نواحی گائوں 51/12-Lسے ناجائز اسلحہ پسٹل تیس بور معہ گولیاں رکھنے پر احمد شہاب کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں