قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت و جرمانہ ، 6 ملزمان بری

جمعہ 23 جون 2017 21:15

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک نور خاں نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شہباز کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے جبکہ چھ ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا ، علاوہ ازیں عدالتی مفرور ملزم شان کا فیصلہ بعد میں ہوگا،استغاثہ کے مطابق ملزم شہبازسکنہ وارڈ نمبر19گئو شالہ نے 20ستمبر2014ء کو جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی حنا شہزاد کو قتل کر دیا تھااور خود ہی مدعی بن کر اپنے عزیزوں وسیم ،فاروق، فخر ،ندیم ،عثمان ،لیاقت اور شان کیخلاف تھانہ سٹی میںمقدمہ درج کروا دیا تھا جبکہ مقتولہ کی والدہ فرزانہ شہزاد نے تفتیش میں شہباز کو مدعی نہیں بلکہ قاتل قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں