ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال کے مریضوں و سٹاف میں عید گفٹ تقسیم

جمعہ 30 جون 2017 19:20

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو و ٹیچنگ ہسپتال کے مریضوں اور سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے، مہماناں خصوصی کمشنر بابر حیات تارڑ ،ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ،ڈی پی او عاطف اکرام ،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین تنویر اورایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالعزیز نے حید ر علی سلیمی و میاں بابر صغیر کے ہمراہ مریضوں اور سٹاف میں عید گفٹ تقسیم کئے ،واضح رہے کہ پیشنٹ ویلفیئر 1960ء سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایوب بخاری ،ڈاکٹر اعجاز اعوان ،ڈاکٹر غلام مصطفی اور چوہدری ندیم سینٹری انسپکٹر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں