اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںچیچہ وطنی، دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک شخص قتل

چیچہ وطنی، دیرینہ رنجش پر فائرنگ سے مخالف گروپ کا ایک شخص قتل

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2017ء)تھانہ شاہکوٹ کے علاقہ میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دوسرے گروپ کے ایک شخص کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق گاؤں 22،چودہ ایل میں کاٹھیہ برادری کے دوگھرانوں میںدرینہ رنجش چلی آرہی تھی،وقوعہ کے روزفریقین میں تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران ایک گروپ کے ملزمان جاوید،اظہراور ناصر نے فائرنگ کردی جس سے دوسرے گروپ کا غلام عباس کاٹھیہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں