ریسکیو 1122 ساہیوال کو گذشتہ ماہ 54841کالز موصول ہوئیں

منگل 4 جولائی 2017 16:46

ریسکیو 1122 ساہیوال کو گذشتہ ماہ 54841کالز موصول ہوئیں
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ جون میں2017 کے دوران54841کالز موصول ہوئیں۔جن میں سی2221یمرجنسی کالز تھیںجبکہ47165غیر متعلقہ کالز تھیں۔

(جاری ہے)

جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر2450 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا، ریسکیو1122 ساہیوال نے جن 2221ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈنٹ675، میڈیکل ایمرجنسیز1137، آگ لگنے کے واقعات18 ، کرائم کال118 ڈو بنے کے واقعات05 عما رت گرنے کے واقعات 01 اور267متفرق واقعات شامل ہیں جبکہ462لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور مختلف واقعات میں 73 لوگ جاں بحق ہوئے،ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت ماہ جون کے دوران 363 لوگوں کو صوبہ کے دیگر بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاجن میں سی65 مریضوں کو لاہور ،04 کو فیصل آباد ، 02مریضوں کوسی ایم ایچ اوکاڑا ،اور05 کو ملتان شفٹ کیاجبکہ 287 مریضوں کو RHC,s سے DHQ میں شفٹ کیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اب تک ریسپانس ٹائم بر قرار اکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر ریسپانس کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں