اُردو پوائنٹ پاکستان چیچہ وطنیچیچہ وطنی کی خبریںمیونسپل کمیٹی چیچہ وطنی نے سالانہ فاضل بجٹ2017-18 کی منظور ی دے دی میزانیہ ..

میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی نے سالانہ فاضل بجٹ2017-18 کی منظور ی دے دی

میزانیہ میں متوقع آمدن کا تخمینہ 38 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار روپے منظور ،اخراجات کیلئے 35 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم مختص

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2017ء)میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی نے سالانہ فاضل بجٹ2017-18 کی منظور ی دے دی۔ میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کا اجلاس کنوینئر وائس چیئرمین ملک اصغر گلزار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سالانہ بجٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی رانا محمد اجمل خاں نے پیش کیا جسے منتخب شدہ ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میزانیہ میں متوقع آمدن کا تخمینہ 38 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار روپے منظور کیا گیا، جبکہ اخراجات کیلئے مبلغ 35 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی جس میں جاریہ یعنی غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے مبلغ30 کروڑ 25 لاکھ 40 ہزار روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے مبلغ 5 کروڑ 62 لاکھ روپے شامل ہیں، جاریہ اخراجات میں تنخواہ ملازمین اور پینشن واجبات کی ادائیگی کی غرض سے مبلغ22 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار روپے اور سائر اخراجات کیلئے مبلغ7 کروڑ27 لاکھ 60 ہزار روپے شامل ہیں، ترقیاتی اخراجات میں نئے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے مبلغ5 لاکھ50 ہزا رروپے جبکہ زیر تکمیل منصوبہ جات کیلئے 12 لاکھ روپے شامل ہیں۔

اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری محمد زبیر،میونسپل آفیسر فنانس عمران نسیم، میونسپل آفیسر پلاننگ عمر اویس، پرائیویٹ سیکرٹری ٹو چیئرمین ملک جاوید اقبال بھی موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

چیچہ وطنی شہر کی مزید خبریں