حساس یونین کونسلز کا ازسرنو گھر گھر سروے کرکے صفائی اورلاروا کی تلفی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 5 جولائی 2017 19:57

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے ہدایت کی ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے فوری انسدادڈینگی مہم شروع کریں۔مون سون سیزن میںبارشوں سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا دورانیہ تیز ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ تمام ضلعی افسروں کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈڈینگی سٹاف کی کارکردگی چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حساس یونین کونسلز کا ازسرنو گھر گھر سروے کرکے صفائی اورلاروے تلفی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔میونسپل کارپوریشن قبرستانوں ،عبادت گاہوں ،تفریحی مقام ،گوداموں اورٹائرشاپس سمیت دیگرجگہوں پر خصوصی صفائی مہم کا آغاز کرے اورپانی کے جوہر و گندے تالاب مٹی سے ڈھکے جائیں۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول خشک اورصاف رکھیں تاکہ اس موذی مرض سے بچاجاسکے ۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں