چیچہ وطنی کے علاقہ اقبا ل نگر میں پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق

، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین نے نعش سڑک پررکھ کرقومی شاہراہ بلاک کردی

بدھ 5 جولائی 2017 23:39

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) چیچہ وطنی کے علاقہ اقبا ل نگر میں پرانی دشمنی پرفائرنگ سے پولیس کاریٹائرڈ اے ایس آئی جاں بحق اور اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے نعش سڑک پررکھ کرقومی شاہراہ بلاک کردی، پولیس کے مطابق فریقین میں پرانی دشمنی چلی آرہی ہے آج صبح مقتول جہانگیرکاٹھیہ اپنے سا تھی ذوالفقار کاٹھیہ کے ہمراہ تاریخ پیشی پر ملتان جارہا تھا کہ گھات لگا کر بیٹھے ہوئے ملزمان ظہیر کاٹھیہ ،ناصر اوراظہر وغیرہ نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے ریٹائرڈ اے ایس آئی جہانگیر کاٹھیہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ذوالفقار شدیدزخمی ہوگیا جسے تحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا،گیا، ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین اور رشتہ داروں نے نعش سڑک پررکھ کرقومی شاہراہ بلاک کردی۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں