مریم نواز نے جے آئی ٹی میں حاضر ہو کر تاریخ رقم کر دی ہے، محمد ارشد ملک

جمعرات 6 جولائی 2017 18:43

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی مریم نواز نے جے آئی ٹی میں حاضر ہو کر ایک تاریخ رقم کر دی ہے اور احتساب کرنے والوں کو اب اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر اپنے اعزاز میں دئیے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مخدوم امجد سپرا،چوہدری طاہر مسعود،مہر غلام سرور سیال اورسلمان خان مردانہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہ مسلم لیگ ن خدمت اور دیانت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے لیکن مخالفین سے عوا می مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی اور وہ بوکھلاہٹ میں آکر ملکی ترقی میں رخنے ڈال رہے ہیں جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں کیونکہ ڈرتا وہی ہے جس کے دل میں چور ہو ۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے کہ ملک کی متوازن اور مستحکم ترقی کیلئے مسلم لیگ کی حکومت جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے جس کے نتائج بہت جلد سامنے آجائیں گے اور عوام کو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا نام و نشان بھی نظر نہیں آئے گا۔محمد ارشد ملک نے مزید کہا کہ ملک میں جاری ترقی کا عمل روکنے کیلئے احتساب کے نام پر اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ احتساب ایک منتخب حکومت کا نہیں بلکہ 20 کروڑ پاکستانی عوام کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت اب اور زیادہ خدمت کے جذبے سے کام کرے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں آئندہ الیکشن میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملک دشمن قوتوں کا نام و نشان مٹا دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں